... loading ...
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں لیبر کورٹ کی جج ذکیہ پروین نے یونس کی ضمانت منظور کی۔ بنگلہ دیش میں مائکرو کریڈٹ کے بانی یونس پر الزامات ہیں کہ انہوں نے گرامین بینک کے تین ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یونس نے ہی گرامین بینک کی بنیاد رکھی تھی۔
[caption id="attachment_38870" align="aligncenter" width="1024"] طارق رحمٰن (درمیان میں) 2007ء میں ایک پیشی کے دوران [/caption] بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ہے اور اسلام پسند جماعتوں کے کئی رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اب حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیاء کا رخ کردیا ہے جن کے جلاوطن صاحبزادے کو عدالت نے سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ملزم پر کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن صاف ظاہر ہے کہ اس کے مقاصد مکمل طور ...
مشہور اسکالر ، تقابل ادیان اور مناظروں کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارت کے بعد اب اُس کی کٹھ پٹلی حسینہ واجد کی حکومت بھی انتہا پسندانہ اقدامات پر تُل گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے ملک میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کوشاں "پیس ٹی وی" کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حسینہ واجد کی حکومت اس ضمن میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف یکطرفہ پروپیگنڈے اور غیر منطقی الزامات کی بوچھاڑ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔اسلامک ریسر چ فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر ذاکر نائیک ...
بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ڈھاکہ کے ریستوران میں 20 افراد کو قتل کرنے والے عسکریت پسندوں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ اب تک جو معلومات منظر عام پر آئی ہیں ان کے مطابق تمام ہی حملہ آور ملک اور بیرون ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے تھے اور ان کا تعلق بھی امیر گھرانوں سے تھا۔ وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے بتایا ہے کہ چھ حملہ آوروں میں سے تین کی عمریں 22 سال سے بھی کم ہیں۔ انہوں نے داعش کے ملوث ہونے کی بھی تردید کی ہے جو دعویٰ کررہی ہے کہ یہ حملہ اس کے کارندوں نے کیا ہے۔ ...
بنگلہ دیشی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد اب ملک میں سنجیدہ نوعیت کے خطرات سر اُٹھانے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے ریاستی پالیسیوں کے اندر ملکی حالات کی خرابی ڈھونڈنے کا کوئی رجحان جدید ریاستوں کے تجربے نے باقی نہیں رہنے دیا۔ اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے حالات ریاستی پروپیگنڈے کے دباؤ میں تعبیر پاتے رہتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اب دہشت گردی ایک سنجیدہ خطرے کے روپ میں سامنے آرہی ہے۔ اور اس کے تمام اسباب دراصل بھارت کے زیراثر موجودہ بنگلہ دیشی حکومت کی اُن پالیسیوں میں ہیں جو وہ تا...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً نو مسلح افراد کے حملے کے بعد کم ازکم 5 ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکاکے علاقے گلشن میں واقع ہولی آرٹیسَن بیکری پر حملے میں بچ جانے والے کچن ملازم سُمن رضا نے بتایا کہ مسلح افراد ہتھیاروں اور بمبوں سے لیس تھے۔ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 20 منٹ پر ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود گاہکوں اور ملازمین کو گن پ...
بنگلہ دیش میں پاکستان حامیوں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آرہا۔بنگلہ دیش کی مکروہ صورت حسینہ واجد کی حکومت نے انصاف کا خون کرتے ہوئے سینتالیس سال پرانے معاملات کو اپنے بدبودار انتقام کا ہدف بنا رکھا ہے۔ جس میں 70 اور اسی سال کے بزرگ حضرات پر اس نوع کےالزامات لگائے گیے ہیں جسے سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ مگر ان بے توثیق اور بے ثبوت الزامات کی پشت پر واحد نفرت انگیز محرک ان افراد کا دراصل 1971 میں مشرقی پاکستان کے بحران میں پاکستان سے اپنا والہانہ تعل...
بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے واحد جریدے کے مدیر کو اپنے دوست سمیت قتل کردیا گیا۔ ذوالحج منان اور ان کے دوست کی لاشیں ڈھاکا میں ایک فلیٹ سے ملیں جہاں پانچ سے چھ افراد سامان کی ترسیل کے بہانے عمارت میں داخل ہوئے اور پھر چاقوؤں کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر فرار ہوگئے۔ منان نے دو سال قبل بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے لیے پہلا رسالہ 'روبپان' نکالا تھا۔ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد (یو ایس ایڈ) اور امریکی سفیر برائے بنگلہ دیش کے پروٹوکول افسر رہ...
بنگلہ دیش میں عدالت میں سیاست اس بری طرح داخل ہو چکی ہے کہ انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے اپنی رپورٹ میں یہ تک کہا ہے کہ عدالتیں بجائے قانون کی حکمرانی کو سہارا دینے کے، اس کی بیخ کنی کر رہی ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں قائم عالمی انجمن نے "سیاسی تنازع، شدت پسندی اور مجرمانہ انصاف" نامی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں عوامی لیگ کی حکومت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ جرائم کے خاتمے کے بجائے حزب اختلاف کو کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ حزب اختلاف کے رہ...