... loading ...
چین براعظم افریقا میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے ۔بین الاقوامی کنسلٹنگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق چین 2014 سے 2018 کے درمیان 72.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ بر اعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کرنے والا ملک ہے ۔چین کے بعد فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کے لئے 34.1ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ فرانس دوسرے ، 30.8 ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے اور 25.2 ارب ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات چوتھے نمبر پر ہے ۔...
فیس بک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکائونٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک تھے جنہیں انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، نائجیریا اور مصر سے جاری رکھا گیا تھا۔ فیس بک کے مطابق انڈونیشیا میں ایک سو سے زائد جعلی اکائونٹ بند کر دیے گئے، جو مشرقی صوبے پاپوا کی مبینہ آزادی کی تحریک کی ح...
سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہے کہ کسی ایک سوڈانی شہری کا قتل بھی قوم کا بہت بڑا نقصان ہے۔ لڑائی کا فوری اور موثر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ اقتدار میں فوج کی شمولیت صرف شراکت کے فارمولے کے تحت ہے۔شمالی کردفان ریاست کے الابیض شہر میں ہونے والے فسادات کا کوئی جواز نہیں۔ان فسادات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل البرھان نے کہا کہ الابیض شہر میں تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ بے گناہ شہ...
تنزانیہ میں اغوا ہونے والے 10 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے مختلف اعضا کو کاٹ کر جسم سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔یہ کارروائی جادو ٹونے کی جانب نشاندہی کرتی ہے، دولت کی فراوانی کے لیے کئی جعلی عامل بچوں کے اعضا منگواتے ہیں۔نائب وزیر صحت نے افسوس ناک واقعے کی وجہ تنزانیہ میں عام مرض برص کو قرار دینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاہم لوگوں میں تعلیم اور شعور میں اضافے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے بین الاقوا...
مقبوضہ کشمیر میں اتوار کے روز بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ شوپیاں، اننت ناگ (اسلام آباد) کے اضلاع میں ’’آزادی، آزادی‘‘ کے نعرے لگانے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے سیدھی گولیاں چلائیں۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے چہروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مجموعی طور پر بیس کشمیریوں کو شہید اور ایک سو سے زیادہ کو زخمی کر دی...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ ہیرے پیدا کرنے والا دنیا کا بارہواں سب سے بڑا ملک اور تیل کے وسیع ذخائر اور یورینیم سمیت دیگر قیمتی معدنیات سے مالامال افریقا کاچھوٹا ساملک وسطی افریقی جمہوریہ ان دنوں شدید خلفشار کاشکار ہے اور وسطی افریقی جمہوریہ میں عیسائیوں کے گروہ مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن پور ی دنیا کا میڈیا خاص طورپر معمولی معمولی باتوں پر آسمان سر پر اٹھالینے والا مغربی میڈیا اس قتل عام پر بالکل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جیسے ان سب ک...
مقامی انتخابات میں بدترین شکستوں اور باہمی تقسیم در تقسیم نے جنوبی افریقہ کی حکمران افریقن نیشنل کانگریس کے اقتدار اور صدر جیکب زوما کے سیاسی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 1994ء سے عظیم سیاسی شخصیت نیلسن منڈیلا کی جماعت افریقن نیشنل کانگریس ملک میں باآسانی انتخابات جیتتی آئی ہے اور ہمیشہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت رہی ہے۔ لیکن گزشتہ ماہ کے شہری انتخابات میں دارالحکومت پریٹوریا، اقتصادی مرکز جوہانسبرگ اور بندرگاہ پورٹ ایلزبتھ تینوں میں گرفت ڈھیلی پڑی ہے جس نے پارٹی کی ک...
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں جیل میں لگنے والی ایک آگ کے نتیجے میں 23 افراد مارے گئے۔ دارالحکومت کے نواح میں واقع کلنٹو جیل میں حزب اختلاف کے کئی اہم رہنما اور صحافی بھی قید تھے۔ اس لیے اس واقعے کو شک کی نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 21 قیدی بھگدڑ اور دم گھٹنے سے مرے جبکہ دو فرار کی کوششوں کے دوران مارے گئے۔ البتہ آگ کیسے لگی اس پر ابھی تک حکومت نے کچھ نہ...
جنوبی افریقہ میں صدر جیکب زوما کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے وہ 5 لاکھ ڈالرز واپس کریں جو انہوں اپنی نجی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف کیے تھے۔ مارچ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے پایا تھا کہ صدر نے ایسا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ آئینی عدالتنے قومی خزانے کو حکم دیا تھا کہ وہ زوما کے آبائی گھر پر آنے والے اخراجات کا اندازہ لگائے۔ صدر نے اپنے گھر میں ایک سوئمنگ پول کا اضافہ کیا تھا۔ دیہی علاقے کی اس رہائش گاہ میں مرغیوں اور مویشیوں ک...
مصر کی ایک عدالت نے الجزیرہ کے دو صحافیوں سمیت چھ افراد کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری راز قطر کو منتقل کیے تھے۔ جاسوسی کے الزام میں جن 11 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا، ان میں مصر کے جمہوری صدر محمد مرسی بھی شامل تھے جنہیں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنیچر کو عدالت نے 7 مئی کے اس فیصلے کی توثیق کی، جس میں چھ مدعا علیہان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ابتدائی فیصلے کے بعد قاہرہ کی عدالت نے مصر کے مفتی اعظم شوقی عالم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ...