... loading ...
سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے ۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے ۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جل...
چاند رات جسے ہم لہو و لعب ، کھیل کود اور عید کی شاپنگ اور خریداری وغیرہ جیسے کاموں میں گزار دیتے ہیں اپنے اندر بے پناہ فضائل و انعامات اور بے شمار فوائد و برکات سموئے ہوئے ہے ۔ اس رات میں ایمان اور ثواب کی نیت سے اللہ تعالیٰ کے سامنے عبادت کے لیے کھڑا ہونا ، کلام الٰہی کی تلاوت کرنا ، ذکر وتسبیحات اور کثرت سے استغفار کرنا اور رات کی تاریکی میں اپنے رحیم و کریم مالک سے راز و نیاز کرنا اس رات کے فضائل ا ور آداب میں سے ہے ۔ اور فقہاء نے دونوں عیدوں کی رات کو جاگ کر اللہ تعالیٰ ...
اسلام دین فطرت اور ماننے والوں کے لیے پیغام محبت واُلفت ہے ،اس کے اصول وضوابط اور قوانین واطوار ایسے پسندیدہ وہمہ جہت ہیں جو بیگانوں کویگانہ اور ناآشناؤں کوآشنا کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے کردیتا ہے جیسے دوجسم یک جان ہوں ۔احکامات اسلام پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اسلام کامنشا یہی ہے کہ بنی آدم ایک دوسرے سے لاتعلق نہ رہیں ،یہ اپنی ہی ذات میں گم نہ ہوں ۔بلکہ افراد مختلفہ ملت واحد بن کر کلمہ واحدہ پر جمع ہوجائیں تاکہ ایک خدا،ایک رسول،ایک ہی قرآن ،ایک ہی کعبہ پرایمان رکھنے والے ...
قرآن مقدس کے نزول کے سلسلہ میں کئی مراحل نظر آتے ہیں اور ان مراحل کی طرف خود قرآن مقد س نے ہی اشارہ فرمایا ہے جس سے اسلاف نے استدلال کیا ہے ۔ لوح محفوظ سے آسمان اول کی طرف نزول ہوا یہ نزول رمضان مقدس کی شب قدر میں ہوا اِسی نزول کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ ’’بیشک ہم نے (قرآن مقدس)کولیلۃ القدر میں نازل فرمایا‘‘علامہ سخاوی فرماتے ہیں آسمان اول پر دفعۃًاتارنے میں یہ حکمت تھی کہ فرشتوں کی نظرو ں میں آدمیوں کا مقام بڑھ جائے دوسری آیہ مبارکہ میں اِسی نزول کی طرف اشا...
ڈاکٹر ریاض مجید موجودہ دور کے ممتازنعت گو ہیں ،انہوں نے اردو اور پنجابی نعت گوئی کے ساتھ ساتھ’’ اردو میں نعت گوئی کی تاریخ ‘‘کے عنوان سے پی ایچ ڈی سطح کا تحقیقی مقالہ بھی تحریر کیا جو اپنی نوعیت کا ایک اہم کام ہے۔انہوں نے اپنی نعت کی بنیاد تخلیقیت ، تازگی ، روایت سے گریز اور نئے نئے مضامین کی تلاش وجستجوپر رکھی ہے،عقیدت و مودت کے اظہار کے ساتھ ریاض مجید نے حسن ِادا کا خیال بھی رکھا ہے اورحرف و صوت وجذب و کیف کی ہم آہنگی کا اہتمام بھی کیا ہے، وہ چونکہ جدید تر لب ولہجہ کے غزل ...
اللہ تعالیٰ کا بحر رحمت جوش میں ہے ، گناہگاروں کو جہنم سے آزادی کے پروانے تھمائے جا رہے ہیں ، رمضان المبارک کے قدر دانوں کو اللہ کریم اپنی رضاء اور اپنی طرف سے جزا کی خوشخبریاں دے رہے ہیں۔رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں پہلے سے کئی گنا زیادہ تیز کر دی گئی ہیں۔ یوں سمجھیے کہ اللہ کریم کی طرف سے رحم و کرم ، لطف وعنایات ، فضل و احسان ، نوازشات و انعامات اور خصوصاً دوزخ سے نجات کی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے۔سبحان اللہ!کتنے مبارک لمحات ہیں! آئیے !ہم بھی اس برکت و رحمت ، بخشش و عطاء اور ان...
قیامت تک آنے والے سارے انس وجن کے نبی ﷺ کے ارشادات میں صلاۃ التسبیح پڑھنے کی خاص فضیلت وارد ہوئی ہے اور وہ فضیلت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سابقہ گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے۔ صلاۃ التسبیح سے متعلق یہ مختصر مضمون تحریر کررہا ہوں تاکہ ہم حسب سہولت اس نماز کی بھی ادائیگی کرلیا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں صحیح عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وجہ تسمیہ: اس نماز میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کثرت سے بیان کی جاتی ہے اس لیے اس نماز کو صلاۃ التسبیح کہا جاتا ہے ۔ سُبْحَانَ اللّہِ وَالْحَمْد...
صدقۃ الفطر کا نصاب:جس مرد یا عورت کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونایا ساڑھے باون تولہ چاندی یا نقدی مال یا تجارت کا سامان یا ضرورت سے زائد سامان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچوں چیزوں کا یا بعض کامجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرہوتوایسے مردوعورت پرصدقۃ الفطراداکرناواجب ہے۔ (الجوہرۃ النیرۃ:ج1ص160،باب من یجوز دفع الصدقۃ الیہ ومن لایجوز) یاد رہے کہ وہ اشیاء جو ضرورت و حاجت کی نہ ہوں بلکہ محض نمود ونمائش کی ہوں یا گھروں میں رکھی ہوئی ہوں اور سارا سال استعمال میں نہ ...
اپنے نفس کو دُنیاوی شہوات و لذات سے باز رکھ کر مسجد میں ایک معینہ مدت کے لیے گوشہ نشین ہوکر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کواعتکاف کہتے ہیں ۔ اعتکاف کی تین قسمیں ہیں: 1-ایک واجب اعتکاف جو منت اور نذر کی وجہ سے ہو ، جیسے کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اتنے دنوں کا اعتکاف کروں گا۔ 2-دوسرا نفلی اعتکاف جو کسی بھی دن ، کسی بھی وقت اور کسی بھی معینہ مدت کے لیے ہوسکتا ہے ، بلکہ علماء نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ جب بھی انسان مسجد میں داخل ہووہ نفلی اعتکاف کی نیت کرلے تو...
اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان نبوت اور جناب علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا اعلان ایمان ہم عمر ہیں۔ یوں کہہ لیں کہ مذہب اسلام سے حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا تعلق صدیوں پر محیط ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت مبارکہ کو افراط و تفریط کے ترازو میں بانٹنے کی بجائے اگر اعتدال سے لکھا اور بیان کیا جائے تودور حاضر میں پروان چڑھتی فرقہ واریت اور تشدد کافی حد تک کنٹرول ہو سکتی ہے۔ اس نیک جذبے کے پیش نظر آنجناب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند پھول چ...
غزل اور آزاد نظم کی ہیت میں اگرچہ نعت کا ایک وقیع ذخیرہ منظر عام پر آیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مسدس، مخمس، گیت ، ماہیا ، ہائیکو، نثری نظم، قطعہ اوررباعی میں بھی نعت لکھی گئی اور لکھی جارہی ہے۔رواں سال نعتیہ ادب کے ایک وقیع جریدے ’’نعت رنگ ‘‘ کا سلور جوبلی نمبر شائع ہوا جسے اکیسویں صدی میں نعت کے سلسلہ میں ایک اہم دستاویز کی حیثیت کا حامل قرار دیا جاسکتا ہے۔نامور نعت نگار اورنعت خواں سید صبیح الدین صبیح رحمانی کی ادارت میں شائع ہونے والا یہ کتابی سلسلہ’’نعت رنگ‘‘کا شمارہ رو...
سرزمین سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس دھرتی پر ایسے مردِ قلندروں کا مسکن بنا جنہوں نے اپنے عمل وکردار اور بول کے ذریعے تطہیری عمل کو پروان چڑھایا۔ اس سے معاشرہ امن، سکون وسلامتی کا گہوارہ بن گیا۔ اِن ہی میں ایک نام صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کا ہے۔آپ 1739ء میں خیر پور کے چھوٹے سے گائوں درازا میں حضرت صلاح الدین کے گھر میں پیدا ہوئے۔آپ کا پورا خاندان مذہبی تھا۔آپ کا اصل نام عبد الوہاب تھا مگر صاف گوئی دیکھ کر لوگ انہیں ’’سچل‘‘ یعنی سچ بولنے والا کہنے لگے۔ بعد میں ان کی شاعری ...
اجمالی خاکہ: نام: خدیجہ ،والد: خویلد بن اسد ، والدہ: فاطمہ بنت زائدہ،سن پیدائش :55 سال قبل از بعثت، قبیلہ:قریش شاخ بنو اسد،زوجیت رسول:15 سال قبل از بعثت، سن وفات: 10 نبوی ہجرت سے تین برس قبل،مقام تدفین: جنت المعلیٰ مکہ مکرمہ ،کل عمر: 64 سال تقریباً نام و نسب: آپ کا نام خدیجہ تھا سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے خدیجہ بنت خویلدبن اسد بن عبد العزیٰ بن قصی بن کلاب، آپ رضی اللہ عنہا کا نسب چوتھی پشت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جاتاہے۔ آپ کا تعلق قبیلہ قریش کی شاخ بنو اسدسے ...
دین اسلام میں زکوٰۃ ہر مالدار صاحبِ نصاب پر فرض ہے۔زکوٰۃ کی معاشرتی حیثیت ایک مکمل اور جامع نظام کی ہے۔ اگر ہر صاحبِ نصاب زکوٰۃدینا شروع کر دے تو مسلمان معاشی طور پر خوشحال ہو سکتے ہیں اور اس قابل ہو سکتے ہیں کہ کسی غیر سے قرض کی بھیک نہ مانگیں اورزکوٰۃ ادا کرنے کی وجہ سے بحیثیت مجموعی مسلمان سود کی لعنت سے بچ سکتے ہیں۔ زکوٰۃکی فضیلت: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے تقریباً 32 مقامات پر نماز کے ساتھ زکوٰۃکو ذکر فرمایا ہے۔ جس سے اس کی اہمیت معلوم ہو سکتی ہے۔ اور نبی پاک صلی الل...
رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس میں حسن اعمال اور نیک کاموں کا اجر ویسے ہی ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ نوافل کا ثواب واجبات جتنا ملتا ہے، واجبات کا ثواب فرائض جتنا ملتا ہے اور فرائض کا ثواب ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے، تو اندازہ لگایئے کہ پھر استحبابی کام کرنے اور مستحب اعمال بجالانے کا ثواب اس میں کس قدر زیادہ ہوگا؟ مثلاً کسی مسلمان کی حاجت پوری کردی، کسی کی مشکل آسان کردی، کسی پر رحم کردیا، کسی کی مالی یا جانی مدد کردی،کسی کا روزہ دار کا...
غزل کی ہیت میں نعت گوئی کے ساتھ ساتھ جدید شعراء نے آزاد نظم کی صورت میں بھی محبت وسیرت ِرسول ؐکے چراغ روشن کیے ہیں اور پابند نظم بھی کہی ہے۔ہائیکو بھی لکھی گئی اور ماہیے بھی ،قطعہ بھی کہا گیا اوررباعی بھی ۔سہ حرفیاں بھی منظر عام پر آئیں اور یک مصرعی نظمیں بھی: جس نے سوچا انہیںؐ وہ خدا کی قسم ماورائے زمان و زمیں ہو گیا جس نے لکھا انہیںؐ اس کا معجز قلم شہپرِجبرائیلِ امیں ہو گیا جس نے چاہا انہیں ؐ اس کی چاہت بقا کی نگارش ہوئی اس پہ دن رات پھولوں کی بارش ہوئی جس نے چ...
رمضان المبارک میں طرح طرح کی برکات نظر آتی ہیں۔ ہر روزہ دار کے اندر ایک ایمانی جوش و ولولہ نظر آتا ہے، مرد حضرات ہوں تو وہ اپنی ملازمت اور کاروبار کے معمولات کے بعد افطاری اور سحری کی تیاری کیلیے خریداری کرتے ہیں، مسجد میں جا کر عبادات میں وقت صرف کرتے ہیں، درس و تدریس کی محافل میں بھی بیٹھتے ہیں ، پھر گھر میں بھی تلاوتِ کلامِ پاک کرتے ہیں۔ اسی طرح خواتین پر بھی گھرکے کام کاج کا بوجھ بڑھ جاتا ہے انہیں سحری افطاری کے اہتمام کے ساتھ عبادات بھی کرنی ہوتی ہیں اور اگر وقت ملے تو...
اردو میں نعتیہ شاعری کی تاریخ بھی اتنی ہی قدیم ہے جتنی خود اردو زبان ۔اردو شاعری کے ہر دور میں شعرانے روایت کی پاسداری میں یا تبرک کے طورپر نعت ضرور کہی ہے لیکن بعض ایسے شاعر بھی گذرے ہیں جنہوں نے نعت ہی کو موضوعِ سخن بنا یا،ان میں کفایت اللہ کافی مراد آبادی، لطف بدایونی،محسن کاکوروی ؒاور امام احمد رضا خان بریلویؒ کے اسمائے گرامی آب ِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں،موخرالذکر دونوں شعرانے تو نعت کو اوجِ کمال تک پہنچا دیا،اردو میں آج تک جتنی بھی نعت لکھی گئی وہ ان شعراکے اثر سے...
اسلام دین فطرت ہے ۔ اس کا ہر قانون ،ہر ضابطہ فطرت کا عظیم نمونہ ہے ۔جب ،جہاں اور جیسے انسان کی فلاح مقصود تھی اسی ترتب کے ساتھ قوانین کی وضاحت گئی ۔اسی اعتبار سے زندگی گزارنے کاسلیقہ سیکھایاگیا۔اسلام کی نظر میںایک انسان فقط راست قامت چلنے ،پھرنے اور بولنے والا انسان ہی نہیںبلکہ اس کی رفعت و معراج کو قران اپنی شان و عظمت کے مطابق بیان فرمایا۔اس نہایت حساس ،اہم اور قابل فکر عنوان پر چند جملے یا سطریں کفایت نہ کریں گیں ۔اسلام افراط و تفریط سے پاک دین ہے۔ جس میں نہ تو شدت ہے اور ...
ہم لوگ تجارت و زراعت وغیرہ مختلف ذرائع سے روپیہ پیسہ کمانے میں جتنی محنت اور کوشش کرکے اس کو جمع کرتے ہیں وہ سب اسی لیے ہوتا ہے کہ آنے والے وقت کے لیے کچھ ذخیرہ اپنے پاس محفوظ رہے تاکہ ضرورت کے وقت کام میں لایا جاسکے کہ نہ معلوم کس وقت کیا ضرورت پیش آجائے ، لیکن جو اصل ضرورت کا وقت ہے اور اُس کا پیش آنا بھی ضروری ہے اور اُس میں اپنی سخت احتیاج بھی ضروری ہے اور یہ بھی یقینی ہے کہ اُس وقت صرف وہی کام آئے گا جو اپنی زندگی میں خدائی بینک میں جمع کردیا گیا ہو کہ وہ تو جمع شدہ ...
ماہِ شعبان اسلامی تقویم کے اعتبار سے آٹھواں مہینہ کہلاتا ہے اور اِس ماہ کی پندرھویں رات ’’شبِ برأت‘‘ کہلا تی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے شبِ برأت کو مبارک رات اس لیے فرمایا ہے کہ اس رات میں زمین والوں کے لیے رحمت ، برکت ، گناہوں کی معافی اور مغفرت نازل ہوتی ہے ۔ اس قول کے ثبوت میں منجملہ دیگر روایات کے ایک روایت وہ ہے جو حضرت علی ؓ نے حضورِ اقدس ؐ سے نقل کی ہے جس میں آپؐ نے فرمایا کہ : ’’نصف شعبان کی رات میں اللہ تعالیٰ قریب والے آسمان کی طرف نزول فرماتے ہیں اور سوائے مشرک اور دل...
خلق کا ئنا ت کی رحمت ہر لمحہ ،ہر ساعت ،ہر گھڑی اپنے بند وں کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور اﷲرب ذوالجلال اپنے بندوں پر انعامات واکرامات فرما تا رہتا ہے ۔اور خو د ارشا د فرما تا ہے ۔’’وان تعدوانعمۃ اﷲلاتحصوھا‘‘کہ اگر تم اﷲکی نعمتوں کو شما ر کرنا چاہو تو تم ان کا احاطہ نہیں کرسکتے،مثلاًآنکھ ،کان ،ناک اور دیگر اعضاء انسانی ان میں سے ہر ایک نعمت عظیم نعمت ہے اور دوسرے مقام پر فرمان خداوندی ہے ۔’’وماکان عطا ربک محظوراً‘‘تمہا رے رب کی نعمتیں رُکی ہوئی نہیں ہیں ،الغرض نعمتیں ،رحمتیں اور ب...
شعبان کی پندرہویں شب کوعام بول چال میں’’شب برات‘‘کہاجاتاہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے۔اس رات کے بعض فضائل وبرکات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں،پہلے ہم اس سلسلہ کی روایات نقل کرتے ہیں اور پھر ان روایات کی روشنی میں اس شب کے اعمال کاتذکرہ کریں گے۔چنانچہ ترمذی شریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ’’ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں نکلی، آپ صلی اللہ علی...
اسلام دین فطرت ہے ۔ اس کا ہر قانون ،ہر ضابطہ فطرت کا عظیم نمونہ ہے ۔جب ،جہاں اور جیسے انسان کی فلاح مقصود تھی اسی ترتب کے ساتھ قوانین کی وضاحت گئی ۔اسی اعتبار سے زندگی گزارنے کاسلیقہ سیکھایاگیا۔اسلام کی نظر میںایک انسان فقط راست قامت چلنے ،پھرنے اور بولنے والا انسان ہی نہیںبلکہ اس کی رفعت و معراج کو قران اپنی شان و عظمت کے مطابق بیان فرمایا۔اس نہایت حساس ،اہم اور قابل فکر عنوان پر چند جملے یا سطریں کفایت نہ کریں گیں ۔اسلام افراط و تفریط سے پاک دین ہے۔ جس میں نہ تو شدت ہے اور ...