افغان صورتحال کے بعد افغانی کرنسی کی تجارت روک دی گئی

افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتحال کے بعد افغانی کرنسی کی تجارت روک دی گئی ۔ پاکستانی کرنسی ڈیلرز کو یقین نہیں کہ افغان کرنسی کی تجارت کی جائے گی یا نہیں، کرنسی ڈیلرز کے مطابق طالبان کی قیادت میں نئی حکومت اسی کرنسی کو جاری رکھے گی یا کوئی اور کرنسی متعارف کرائے گی ۔ ڈیلروں نے بتایا کہ عام طور پر کسی بھی ملک میں زوال کے بعد کرنسی یا تو فرسودہ ہو جاتی ہے یا بدل جاتی ہے ۔ افغانی کرنسی کے مستقبل کے حوالے سے ڈیلرز پریشان ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل افغانی کرنسی خریدنے کی شرح 1.50 اور فروخت 1.75 روپے تھی جس میں اتار چڑھائو کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔