کراچی کا موسم خشک اور مزید سرد رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔